the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

(ایجنسیز)
اردن کے صدر مقام عمان  میں "متحدہ عرب اطلاعات کونسل" نے باضابطہ طور پر فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کو سال 2014ء کے لیے عرب صحافت کا دارالخلافہ قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ ادارہ عرب لیگ کے زیراہتمام پوری عرب دنیا میں صحافت اور ابلاغیات کی بہبود اور تحفظ کے لیے کام کرتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کونسل کے سیکرٹری جنرل ھیثم یوسف نے بتایا کہ بیت المقدس کو عرب صحافت کا دارالحکومت قرار دینے کا مقصد اس بات پر زور دینا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی عرب شناخت اب بھی قائم اور برقرار ہے۔ بیت المقدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے اور اس میں یہودیوں کی سرگرمیاں اور توسیع پسندی کسی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔

ھیثم یوسف نے بتایا کہ متحد عرب صحافت کونسل نے بیت المقدس کو رواں سال کے لیے اپنا دارالحکومت اس لیے چنا ہے کیونکہ اس وقت بیت المقدس صہیونی شرپسندی کے بدترین دور سے گذر رہا ہے۔ دنیا بھر میں بیت المقدس کے حوالے سے آواز اٹھانے اور یہاں پر ہونے والی یہودی انتہا



پسندانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے منظم انداز میں مہمات چلانے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں متحدہ عرب اطلاعات کونسل اور دوسرے ادارے مل کر بیت المقدس کی عرب اور اسلامی شناخت برقرار رکھنے کے لیے مہمات چلائیں گے۔ اس حوالے سے نئی فلمیں ریلیز کی جائیں گی اور بیت المقدس میں شعور اجاگر کرنے کے لیے دیگراقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو بہتر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے صحافت کا میدان نہایت کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔ ہم سب عرب ہیں اور فلسطین کی عرب اور اسلامی شناخت اور اس کے مقدس تشخص کے قیام کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔

مسٹرھیثم یوسف کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے ریاستی جرائم چھپانے کے لیے فلسطین میں آزادی صحافت پر قدغنیں لگا رہا ہے۔ ہم فلسطین میں صحافتی آزادیوں کے لیے بھی مہمات چلائیں گے۔ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے لیے جاری سازشوں کوصحافت ہی کے ذریعے بے نقاب کیاجاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں فلسطینی نشریاتی اور ابلاغی اداروں سے بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.